اسلام آباد:سوشل میڈیا پر سابق وفاقی وزیر سید افتخار گیلانی کی کم عمر دلہن کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئی
80سال کی عمر میں شادی کیے جانے پر بعض افراد نے سابق وزیر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تاہم بعض افراد کا خیال ہے کہ انہوں نے چوری چھپے افیئر چلانے سے شادی کرنے کو ترجیح دی جو احسن قدم ہے۔
سید افتخار حسین گیلانی کی شادی کی تصاویر گزشتہ تین دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ساتھ ہی میڈیا میں بھی ان کی شادی کی خبریں شائع ہوئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر نے خود سے 61 سالہ کم عمر لڑکی سے شادی کی اور ان کی دلہن اور ان کی عمر میں اتنا زیادہ فرق ہونے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
رپورٹ میں کسی بھی مستند ذرائع کا حوالہ نہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ افتخار گیلانی کی شادی چند دن قبل ہوئی اور ان کی شادی کی تصاویر ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سید افتخار گیلانی 1940 میں پیدا ہوئے، جس حساب سے ان کی عمر 81 برس ہے۔
سید افتخار گیلانی کی شادی کے حوالے سے ٹوئٹر اور فیس بک پر کئی افراد نے کمنٹس کیے اور دعویٰ کیا کہ سابق وفاقی وزیر نے پوتوں اور پوتیوں کی عمر کی لڑکی سے شادی کی۔
لکھاری اور سیلز ٹرینر اشرف چوہدری نے بھی افتخار گیلانی کی شادی کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ چھپ کر معاشقے کرنے سے سرعام شادی کرنا بہتر ہے۔
انہوں نے لکھا کہ افتخار گیلانی نے 80 سال کی عمر میں شادی کی اور ساتھ ہی مداحوں سے اپیل کی کہ وہ جوڑے کو نئی زندگی کی مبارک باد پیش کریں۔
افتخار گیلانی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں دلہن کے ساتھ دیکھا گیاشادی کی خبریں اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد تاحال افتخار گیلانی یا ان کے اہل خانہ نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔