پشاور:خیبرپختونخواکو کورونا ویکسین کی 16ہزارخوراکیں آج ملیں گی‘صوبے کے 280ہسپتالوں میں کاؤنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ویکسین کی فراہمی کا آغاز بدھ کے روز سے ہوگا‘ابتدائی مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو ویکسین دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں 65برس سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین ملے گی جس کے لئے باقاعدہ رجسٹریشن ہو گی۔
کورونا ویکسین کے اسلام آباد سے پشاور منتقلی سخت سیکورٹی اقدامات میں آج سے شروع ہو جائیگی‘ایل آر ایچ‘ کے ٹی ایچ‘ ایچ ایم سی میں کورونا ویکسی نیشن کے لئے سینٹرز بھی قائم کردیئے ہیں۔کل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا باقاعدہ طور پراس کاافتتاح بھی کرینگے۔
پشاور کے بعد نوشہرہ، ابیٹ آباد، مردان، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، سوات کی منتقلی کے دوران بھی پولیس کی سیکورٹی کی تعیناتی کی ہدایات کی ہدایات کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدمات کے باعث اسلام آباد سے پشاوراور پشاورسے مختلف اضلاع سے منتقلی کے لئے فل پروف سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں اور خیبر پختونخوا پولیس کی بھاری نفری بھی فراہم کر دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں 280ویکسی نیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں کرونا ویکسین کی ترسیل کے لئے متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کو بھی آگاہ کردیا گیاہے کیپٹل سٹی پولیس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کے پولیس کی نفری بھی تعینات ہو گی۔