فیصل آباد کے رہائشی نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر بیٹی کے سُسرالیوں کو گھر سے نکال کر رشتہ ہی توڑ دیا۔
فیصل آباد کی تحصیل ماموں کانجن کے رہائشی سہیل کی بیٹی کے سُسرالی رمضان اور اِس کی اہلیہ منگنی کی تاریخ سے متعلق معاملات طے کرنے اُن کے گھر پہنچے تھے جہاں بات چیت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر دی۔
وزیر اعظم عمران خان کی تعریف سُن کر لڑکی کا والد سہیل آگ بگولہ ہو گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لڑکی کے والد سہیل نے بیٹی کے سُسر رمضان اور اس کی اہلیہ کو رشتے سے انکار کر تے ہوئے گھر سے نکال دیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُنہیں مکمل احساس ہے کہ عوام پر گرانی کے باعث مشکل وقت آیا ہوا ہے، مہنگائی سب سے تکلیف دہ چیز ہے، ڈالرکی قدربڑھنے سےمہنگائی ہوتی ہے، عوام تھوڑاصبر اور کریں، روپیہ مضبوط ہوگا، سب ٹھیک ہوجائے، وقت ضرور آئے گا۔