پشاور:خیبرپختونخوا کیلئے کورونا ویکسین کی 16ہزار خوراکیں پہنچ گئی ہیں ویکسین فراہمی کا باقاعدہ کل بروز بدھ وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ محمود خان کریں گے۔
ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرنیازمحمد کے مطابق ویکسین خیبرپختونخوا پہنچ گئی ہے کل باقاعدہ افتتاح کے بعد صوبہ کے 280ہسپتالوں کو سخت سیکورٹی انتظامات میں منتقل کی جائے گی جس کے بعد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز بعدازاں محمکہ صحت اور ہسپتالوں کے دیگر ملازمین اور اس کے بعد معمر شہریوں کو لگائی جائے گی۔
پشاورکے 5ہسپتالوں میں کاؤنٹرقائم کر دیئے گئے ہیں‘خیبر ٹیچنگ‘ایچ ایم سی اور لیڈی ریڈنگ کے علاوہ پولیس سروسز ہسپتال اور نصیراللہ بابرہسپتال میں بھی کاؤنٹرقائم کردیئے گئے ہیں۔