امریکی ٹیلی ویژن چینل کی نیوز اینکر لیزلی لوبیز کورونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے ’’ورک فرام ہوم‘‘ کر رہی ہیں لیکن اس دوران پیش آنے والے ایک واقعے نے انہیں عالمی شہرت دلا دی۔
خاتون اینکر براہ راست نشریات میں موسم کا حال سنا رہی تھیں کہ اس دوران اچانک ان کا بیٹا کمرے میں داخل ہوجاتا ہے اور ماں کو تنگ کرنے لگتا ہے لیکن خاتون اینکر نے حواس باختہ ہونے کے بجائے بچے کو مسکراتے ہوئے گود میں اُٹھایا اور مکمل خبریں پڑھیں۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور پوری دنیا میں شئیر ہوتی گئی۔
صارفین نے خاتون کے بچے کیلئے پیار کا اظہار کیا اور ماں کی ممتا کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی اوران کیلئے لاکھوں اچھے جملے کہیں گئے۔