نوجوان کو پٹری سے موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

بھارت میں ٹرین کی آمد سے بے خبر نوجوان کو پٹری سے موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں موٹر سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا لیکن اس کی موٹر سائیکل تباہ ہوگئی، مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان پٹری سے موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش کررہا ہے تاہم جیسے ہی ٹرین قریب پہنچتے ہی تو نوجوان موٹر سائیکل چھوڑ کر دور ہٹ جاتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین موٹر سائیکل کو اڑاتے ہوئے تیزی سے گزر گئی۔

 واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو کسی نے سوشل میڈیا پہ ڈال دیا اور ساتھ میں یہ بھی لکھ دیا کہ کبھی کبھی ہماری جلد بازی بہت زیادہ نقصان کا باعث بنتی ہےجبکہ چند منٹ کی صبر اکثر بڑے حادثات سے بجاتی ہے۔