لاہور چڑیا گھرمیں سفید ٹائیگر کے2 بچے کس وجہ سے ہلاک ہو ئے؟

لاہور چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے2 بچے ہلاک ہو گئے، دونوں بچوں کی عمریں تین ماہ تھیں۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر چوہدری شفقت کے مطابق 3 ماہ قبل سفید ٹائیگر کے ہاں 3 بچے پیدا ہوئے تھے، ایک بچہ کمزوری کے باعث پیدائش کے وقت ہی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ باقی دونوں بچے آج ہلاک ہو ئے ہیں۔

چوہدری شفقت نے بتایا کہ یہ بچے بیمار تھے، جبکہ ان کی ماں دیکھ بھال نہیں کررہی تھی۔