پشاو ر : اگست 2020 مےں 60سالہ مدت ملازمت پوری کرکے رےٹائر ہونے والے محکمہ صحت گرےڈ20کے ملازم اور بطورڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ٹانک کام کرنے والے ڈاکٹرنےک نواز خان سپرےم کورٹ کے فےصلہ کے بعد دوبارہ دفتر پہنچ گئے
اور محکمہ صحت کو کام جاری رکھنے ےا نئی ذمہ دارےاں دےنے کے لئے رابطہ کر لیا‘دستاوےزات کے مطابق ڈاکٹر نےک نوازخان 2اگست2020کو رےٹائر ہوگئے تھے تاہم 7جنوری کو سپرےم کورٹ نے 63سال پر رےٹائرمنٹ کا فےصلہ دے دےا
جس کے بعد بطور ڈی اےچ او ٹانک کام کرنے والے ڈاختر نےک نواز خان اپنے دفتر پہنچ گئے اور آمد کی رپورٹ کرکے محکمہ صحت کو خط لکھ ڈالا کہ وہ کہاں اپنی ذمہ دارےاں ادا کرےں
‘اپنے خط مےں انہوں نے محکمہ صحت سے اپنا رےٹائرمنٹ کا حکم نامہ واپس لینے کی استدعا بھی کی ہے۔