راولپنڈی ٹیسٹ تیسرا دن:جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم 114 رنز پر پویلین لوٹ گئی

 راولپنڈی:پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم 114 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 106 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 114 کے مجموعے پر پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کوک شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر 29 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

ٹمبا باووما 30 اور ویان ملڈر 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے جس میں فہیم اشرف 78 اور بابر اعظم 77 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے انرچ نوجی نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔