دبئی: دنیا کا بلند ترین جھولا عوام کیلئے کھول دیا گیا

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے تھیم پارک میں لگایا جانے والا دنیا کا بلند ترین جھولا عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے تھیم پارک میں سوائنگ رائیڈ نامی جھولا نصب کیا گیا جس کی گزشتہ دنوں کامیاب آزمائش بھی کی گئی اور اب اس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس جھولے کی اونچائی 460 فٹ ہے، اسے دنیا کا بلند ترین جھولا اس لیے قرار دیا جارہا ہے کیونکہ امریکی ریاست فلوریڈا میں 450 فٹ بلند سوئنگ رائیڈ نصب ہے۔

اس سے قبل فلوریڈا کے 450 فٹ بلندی والے جھولے کو دنیا کے بلند ترین جھولے کا اعزاز حاصل تھا۔

رپورٹس کے مطابق جھولے میں بیٹھنے والے تھیم پارک کا فضائی نظارہ کرسکتے ہیں جبکہ وہ اونچی اڑان سے محظوظ بھی ہوسکتے ہیں۔

تھیم پارک کے عہدیدار نے بتایا کہ جھولے میں 421 ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا، اسے بنانے میں 600 دن لگے جبکہ اسے نصب کرنے میں تقریباً تین ماہ کا عرصہ لگا۔ ڈی سوزا کا کہنا ہے کہ اس سال کے میں تھیم پارک مزید عالمی ریکارڈ  بنائے گا۔