حکومت نے ملک میں روسی ویکسین" اسپوٹنک فائیو" کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
روسی ویکسین" اسپوٹنک فائیو" کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 7 کے تحت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے۔
منظوری کے بعد اسپوٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی نجی فارما کمپنی نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگی تھی، جس کی ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے منظوری دے دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق روسی ویکسین کو اب نجی فارما کمپنی کی جانب سے درآمد کیا جائے گا، تاہم فارما کمپنی کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت تین ماہ کے لیے دی گئی ہے، اور یہ اجازت نامہ یکم اپریل تک مؤثر رہے گا۔