پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا ٹیسٹ کرکٹ کا ایک ریکارڈ 16 برس بعد انگلش بیٹسمین جو روٹ نے توڑ دیا۔
اپنے 100 ویں ٹیسٹ پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل تھا۔
انضمام الحق نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرتے ہوئے 184 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو اب تک 100 ویں ٹیسٹ میں کسی بیٹسمین کا سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔
تاہم آج انگلش کپتان جو روٹ نے بھارت کیخلاف چنئی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بناکر انضمام کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جو روٹ 100 ویں ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔