اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 53افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید ایک ہزار 346افراد میں وائرس کی تشخیص ہو گئی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک ہزار 346افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ مزید 53افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
نئے کیسز اور اموات کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 5لاکھ 54 ہزار 474 ہوگئی جبکہ اموات 11ہزار 967تک پہنچ گئیں۔
ایک ہزار 542مریضوں نے وائرس کو شکست دیدی جس کے بعدوائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 10 ہزار 242 ہوگئی جبکہ ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 32 ہزار 265 رہ گئی۔
پاکستان کے صوبہ سندھ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 605 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 648 تک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 21مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 87 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 418 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 580 ہوگئی۔
صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 26 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 880 ہوگئی۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 158 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیااور وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 68 ہزار 338 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 4 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 952 تک جا پہنچی۔بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 859 ہوگئے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 196 پر برقرار ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 115 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 41 ہزار 934 تک جا پہنچی۔
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، یوں مجموعی اموات 478 پر برقرار ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید39کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 9 ہزار 199 ہوگئی۔
آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 2 مریضوں کے انتقال کی تصدیق ہوئی اور اسطرح مجموعی تعداد 272 ہوگئی۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیااور اس طرح یہ تعداد 4 ہزار 916 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 102 پر برقرار ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 542 افراد شفایاب ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 5 لاکھ 10 ہزار 242 ہوگئی۔