پشاور:خیبرپختونخوا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دینے کی مہم جاری ہے۔
گزشتہ ایک روز کے دوران مزید 179 ورکرز کو ویکسین دے دی گئی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن بغیر تعطل کے جاری ہے۔
گزشتہ روز مزید 179 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی جس سے اب تک ویکسین لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 408 ہو گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں اب تک مجموعی طور پر 132 ورکرز کو ویکسین دی گئی۔
ضلع سوات میں 140، مردان میں 44 اور نوشہرہ میں اب تک 27 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ویکسین صوبے کے سب سے زیادہ کورونا مریضوں کے حامل 8 اضلاع کے ہیلتھ ورکرز کو دی جا رہی ہے۔