پشاور:خیبرپختونخوا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز مزید 131 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی جس سے صوبے میں ویکسین لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 539 ہو گئی۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں اب تک مجموعی طور پر 184 ورکرز کو ویکسین دی گئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع سوات میں اب تک 183 اور مردان میں 82 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔
اسی طرح نوشہرہ 44 اور کوہاٹ میں اب تک 24 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین صوبے کے سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 اضلاع کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جا رہی ہے۔