اماراتی خلائی مشن ’ہوپ پروب‘بدھ کو مریخ کے مدار میں داخل ہوگا

یو اے ای: اماراتی خلائی مشن ’ہوپ پروب کل بدھ کی رات مریخ کے مدار میں داخل ہوگا۔

امارات موجودہ سال 2021ء میں اپنی گولڈن جوبلی منا رہا ہے، امارات کا یہ خلائی مشن گزشتہ سال 20 جولائی کو مریخ پر بھیجا گیا تھا۔تحقیقاتی مشن ہوپ پروب میں کوئی خلا باز نہیں ہے۔

خلائی مشن ’ہوپ پروب‘ پر نصب آلات مریخ کی معلومات دبئی کے خلائی مرکز بھیجیں گے۔

تحقیقاتی مشن کو 2 مریخی سالوں یعنی 1,374 دن تک کار آمد رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات مریخ پر پہنچنے والا پانچواں ملک ہوگا۔