قصور کے علاقے چونیاں میں ایک جوڑے نے بڑھاپے میں پسند کی شادی کر لی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں منوریاں میں 86 سالہ عطر خان نے 65 سالہ نذیراں بی بی سے شادی کی، دونوں بچپن سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، ان کی شادی کی تقریب میں رشتے داروں اور اہل محلہ نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق عطر خان کے چار بچے ہیں اور اس کی پہلی بیوی 6 سال پہلے انتقال کرگئی تھی جب کہ نذیراں بی بی کا پہلا شوہر 9 سال پہلے وفات پا گیا تھا، اس کے 6 بچے ہیں۔
نوبیاہتا معمر جوڑے کا کہنا تھا کہ اولاد نے انہیں ٹھکرا دیا جس کے بعد انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔