کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ ایک دن کے دوران 62 افراد جاں بحق ہوئے ،جبکہ مزید 1 ہزار72 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 713 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار 072 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 30 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔ جن میں 1 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 62 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار128 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار591 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 951 ہوگئی ہے۔