اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون بنناشروع ہورہے ہیں اور 22دسمبر 2022تک فائیو جی کو لانچ کیا جائے گا۔
بدھ کو چترال اپر اور لوئر دیر براڈبینڈ انٹرنیٹ سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
، تقریب میں یو ایس ایف اوروزارت آئی ٹی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یونی سیف اور وزرات آئی ٹی کا مشکور ہوں، چترال میں فائیو اسٹار ہوٹل بننے جارہا ہے، انٹرنیٹ کی وسعت سے ٹورازم کو بھی فروغ ملے گا۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ رابطے سے چترال لوئر اور اپر دیر میں بھی حالات بہتر ہونگے، ٹورازم آفس کیلیے بھی کوشش ہے کہ آفس کھلے ماحول میں بنیں، خواہش تھی 26سائٹ کھلیں اور سیاحتی سرگرمیاں فراہم کریں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ وزیراعظم کاوژن ڈیجیٹل پاکستان ہے اسی کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، چترال لوئر اور اپر دیر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کا1.3 بلین کا پراجیکٹ ہے۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ شمالی بلوچستان میں بھی انٹرنیٹ کے مسائل پر کام جاری ہے،وزارت کی پالیسی ہے کہ جہاں پر سیاحت ہے وہاں انٹرنیٹ موجود ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹیکنالوجی زون تیار ہے،آئندہ ہفتے وزیراعظم گرانڈ بریکنگ کریں گے، 22 دسمبر 2022 تک فائیو جی کو لانچ کیا جائے گا۔ خواہش ہے وزیراعظم عمران کی موجودگی میں پاکستان میں فائیو جی آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موبائل فون بنناشروع ہورہے ہیں ہمارا وژن ہے کہ ہر شہری کے ہاتھ میں سستا موبائل فون ہو۔