برج خلیفہ کو سرخ رنگ میں کیوں تبدیل کیا گیا ؟

دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ کو سرخ رنگ میں تبدیل کر دیا گیا ہےتاہم اکثر لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟

عالمی میڈیا کے مطابق  برج خلیفہ سمیت یو اے ای کی دیگر کئی عمارتوں  کو سرخ رنگ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن  ہوپ کے مریخ کے مدار تک پہنچنے کی مناسبت سے برج خلیفہ  کو سرخ رنگ میں تبدیل کیا گیا۔

اسی مناسبت سے یو اے ای کی دیگر عمارتوں کا رنگ بھی تبدیل کیا گیا ہے۔