ترک اداکارہ اسرا بلجیک پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گی

لاہور: ترک اداکارہ اسرا بلجیک (حلیمہ سلطان) پاکستان سپر لیگ6  کی ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گی۔

 معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ نیو بگننگ کے ساتھ اسرا بلجیک کو ٹیگ کر کے ان کے پشاور زلمی کی نمائندگی کااعلان کیاجبکہ ترک اداکارہ نے بھی اسی پوسٹ کے ساتھ جاوید آفریدی کو ٹیگ کر کے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔