پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیدیا۔
محمد رضوان نے سات چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
لاہور میں کھیلے جارہے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا تاہم صرف ایک رن پر بابراعظم رن آؤٹ ہوگئے۔
کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 64 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔