ریاض: سعودی عرب میں حائل یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ فیکلٹی کی طالبہ تھانی الشمری نے ڈرائیونگ کے دوران اونگھ سے بیدار کرنے کے لیے دھوپ کا چشمہ ایجاد کیا ہے۔
السعودیہ چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں تھانی الشمری نے کہا کہ دھوپ کے چشمے میں ایک آلہ نصب کیا ہے جو آنکھیں بند ہونے پر ڈرائیور کو الارم بجا کر متنبہ کردیتا ہے اور یہ الارم ڈرائیور کو جگانے کے لیے دو سیکنڈ تک بجتا ہے۔
سعودی طالبہ کا کہنا ہے کہ چشمہ کثیر المقاصد ہے، اسے بند کرنے اور کھولنے والی کی بھی لگی ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں اس میں ایک حساس آلہ بھی لگایا گیا ہے جو ڈرائیور کے آنکھیں بند کرنے پر روشن ہوجاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چشمہ شاہراہوں پر ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے اور ٹریفک سلامتی کا تناسب بڑھانے کی غرض سے ایجاد کیا ہے۔