پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں آج شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، تاہم اس کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہو گا۔
شاہین کی آج توجہ سیریز جیتنے کی طرف ہو گی جبکہ دوسری طرف پروٹیز سیریز بچانے کے لئے زور لگائیں گے۔
تین میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو تین رنز سے شکست دیدی تھی۔
یاد رہے کہ پہلے میچ میں محمد رضوان کی شاندار سنچری اور عثمان قادر نے زبردست باؤلنگ کے جوہر دکھائے تھے جس کی وجہ سے قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو میچ میں شکست دی تھی۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا ۔