ا سلام آباد:خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ر ہنما و سابق وزیر خیبر پختونخوا عاطف خان نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سینیٹ الیکشن سے متعلق امور و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کے پی کے میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے عاطف خان کو ٹاسک دے دیا