جنگل میں درختوں سے لٹکی گڑیائیں،مختلف قیاس آرائیاں

انگلینڈ کے دور دراز گاؤں میں واقع جنگل میں درختوں سے لٹکی گڑیائیں دریافت ہوئی ہیں جن کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹافورڈ شائر کے لاوارث گاؤں ہیڈنسفورڈ کینک چیس کے جنگلات میں یہ بوسیدہ گڑیائیں پائی گئی ہیں، انہیں سیر کے لئے اس جنگل میں جانے والی ایک خاتون نے دریافت کیا ہے ، جو ایک ہسپتال کی ملازمہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان گڑیاؤں کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ کیلوں کے ذریعے درختوں پر ٹھونکا گیا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ جنگلات سے باہر آنے کے بعد انہوں نے ایک اشارہ بورڈ دیکھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ یہ پرانے پنشن ہسپتال کا آپریشن تھیٹر ہوا کرتا تھا،میرے خیال میں یہ جنگ عظیم اول کی یادگار ہوسکتی ہیں۔ کینک چیس پہلی جنگ عظیم کے دوران برنڈلی ہیتھ ہسپتال کا مرکز تھا جہاں پر بیک وقت ایک ہزار کے قریب جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کاعلاج کیا جاتا تھا۔تاہم ابھی تک درختوں سے لٹکی گڑیائیں  ایک معمہ بنی ہوئی ہے اور ابھی تک  ان کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔