اسلام آباد:پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کر لی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دی اور کہاکہ مشین نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانک نے تیار کی ہے۔
مشین کے دو حصے ہیں ایک حصے پر انتخابی نشانات ہیں، دوسرا حصہ پریزائیڈنگ افسر کے پاس ہوگا، جب ووٹر اندر جاتا ہے ووٹ ڈالنے تو پریزائیڈنگ افسر ووٹ کے لیے الاؤ کر دیتا ہے۔