اقوام متحدہ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کارکردگی متاثر کن قرار دیدی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کارکردگی متاثر کُن ہے۔

آپریشن ردالفساد کے 4 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل   انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی صورتحال ہو،  بنیادی ضروریات ہوں یا ترقی، پاکستان میں اب تمام معاملات میں ریاست کی عملداری نظر آرہی ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ  پاکستان کا  امن کی جانب ارتکائی سفر شاندار ہے۔  پاکستان کی امن  کے لیے جدوجہد مثالی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان نے اپنی سرحد یں اور پاکستانی عوام نے اپنے دل اور گھر کھولے ہیں جبکہ دنیا میں بہت سے ممالک کے بارڈرز ابھی بند ہیں۔ پاکستان کی کھلی سرحد یں اور عوام کے کھلے دل ان کے خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تمام مذاہب ہمیں امن کے لیے متحد کرتے ہیں۔ کرتار پور کوریڈور پاکستان کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی کا پیغام ہے۔