امریکی شہر لاس اینجلس میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں ، 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کردیے گئے ، رپورٹس کے مطابق اس آگ میں 16افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
لاس اینجلس کاؤنٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے تحت ریڈ فلیگ وارننگ جاری کردی گئی۔