کابل: افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں آٹھ طالبان جاں بحق اور متعدد ز خمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع نہر سراج میں فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا ۔۔
حملے میں آ ٹھ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
دریں اثنا آخری اطلاعات موصول ہونے تک سیکیورٹی فورسز علاقے میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔