اداکارہ ثروت گیلانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی کو ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حال ہی میں کراچی میں دو روزہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2021 کا انعقاد کیا گیا جس میں دوسرے روز اداکارہ ثروت گیلانی نے ڈیزائنر ماہین خان کا لباس پہنا ہوا تھا۔

اس دوران ثروت گیلانی کے گلے میں موجود لاکٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور اسی لاکٹ کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

 

ثروت گیلانی پر اس لاکٹ کے ڈیزائن کی وجہ سے تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ یہ لاکٹ عیسائیوں کے مقدس سلیب کے نشان کا تھا۔

 

ایک صارف غلام فاطمہ نے ثروت گیلانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں اتنا اندھا مت بنو کہ دین کو بھلا دو‘۔ 

 

زی کے نامی صارف نے کہا کہ ’کراس کیوں پہنا ہے، مذہب اور فیشن میں فرق رکھو‘۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے لاکٹ نہیں پسند آیا‘۔

 

احسن نے کہا کہ ’آپ نے کرسچن کا لاکٹ کیوں پہنا ہوا ہے‘۔