کبھی آپ نے آسمانی بریانی کے بارے میں سنا ہے جس پر 23 قیراط کے خوردنی سونے کی گارنشنگ کی گئی ہو؟ نہیں، دراصل صرف یہی اس میں حیرت والی چیز نہیں جو کہ لوگوں کے ذہن کو ماؤف کردے۔ بلکہ یہ رائل گولڈ بریانی دبئی کے بمبئی بورو میں 19 ہزار 707 بھارتی روپے جو کہ تقریباً ایک ہزار امارتی درہم کے مساوی ہے میں ملتی ہے۔
یہ بریانی فراہم کرنے والے ریسٹورنٹ کے انسٹاگرام پیج کے مطابق رائل گولڈ بریانی دبئی کی سب سے مہنگی بریانی ہے۔
اسے صرف سونے کی گارنشنگ پرتکلف اور دنیا کی مہنگی ترین بریانی نہیں بناتی بلکہ یہ بریانی سونے کی ایک بڑی سی پلیٹ میں پیش کی جاتی ہے۔
یہ تین مختلف قسم کے چاول سے بنائی جاتی ہے، جو کہ بریانی رائس، قیمہ رائس اور وائٹ اور سیفرون رائس پر مشتمل ہوتی اور اسکا وزن لگ بھگ تین کلو گرام ہوتا ہے۔ چاول پر چھوٹے آلوؤں، ابلے ہوئے انڈوں، منٹ، بھنے ہوئے کاجو، انار دانے اور فرائیڈ پیاز کی گارنش کی جاتی ہے۔
جس کے بعد اسکے اوپر مختلف قسم کے گرلڈ گوشت جیسے کشمیری دنبے کے سیخ کباب، پرانی دلی کے دنبے کے چانپ، راجپوت چکن کباب، مغلئی کوفتے اور ملائی چکن روسٹ ڈالی جاتی ہے۔
اسکے علاوہ بڑے خاص قسم کے شاندار ساؤس، کری اور رائتا، نہاری سالن، جودھپوری سالن، بادامی ساؤس جس پر بادام اور انار دانے کا رائتا ہوتا ہے پیش کیا جاتا ہے، اور اس بریانی کے پلیٹ کو خوردنی سونے کی پتیوں سے گارنش کیا جاتا ہے۔