ترین کوٹ، افغانستان:افغانستان کے جنوبی صوبہ اروزگان میں ایک کار پھسل کر دریا میں جا گرنے کے باعث اس میں سوار 10 مسافر ڈوب گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کے ترجمان احمد شاہ ساحل نے بدھ کے روز بتایا کہ 6 خواتین، ایک مرد اور 3 بچوں سمیت تمام متاثرین گزشتہ روز صبح کے وقت ضلع گیزاب میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پھسل کر دریائے ہلمند میں جا گری اور امدادی اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ہی متاثرین دم توڑ گئے۔
تاہم عہدیدار نے بتایا کہ ڈرائیور بحفاظت بچ کر نکل آیا ہے۔