بھارت کے معروف اداکار نے بالی ووڈ کوجعلی انڈسٹری کہہ دیا

ممبئی: بالی ووڈ میں بولڈ کردارادا کرنے والے اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ایک فیک انڈسٹری ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں 20 سال گزارنے کے بعد جب اداکارسے انڈسٹری سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی حقیقت یہ ہی ہے کہ وہ ایک فیک انڈسٹری ہے اور کچھ نہیں۔

اداکارنے کہا کہ وہ اپنا وقت شوٹنگ کے علاوہ بالی ووڈ کی کسی بھی سرگرمی میں گزارنا پسند نہیں کرتے بلکہ وہ اپنا زیادہ تروقت اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ  گزارنے کوترجیح دیتے ہیں جن کا بالی ووڈ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں۔

اداکار نے کہا کہ وہ بالی وود کی سرگرمیوں سے خود کو دور رکھتے ہیں اسی لیے وہ انڈسٹری کو لے کرکسی بھی ذہنی دباؤ کا شکار نہیں۔

 اداکارنے کہا کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں اپنے پروفیشن کے علاوہ بھی سرگرمیاں ہونی چاہئیں