ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اپینڈکس آپریشن کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کو چند روز قبل تکلیف محسوس ہوئی جس پر ڈاکٹرز نے اپینڈکس کا آپریشن تجویز کیا۔
ریاض کے شاہ فیصل ہسپتال میں سعودی شہزادے کی لیپروسکوپک سرجری کر دی گئی۔
ڈاکٹروں کی جانب سے اجازت ملنے پر محمد بن سلمان کو رہائش گاہ منتقل کر دیاگیاجہاں ان کی طبیعت بہتر بتائی گئی ہے۔