پوجا بھٹ نے کراچی کے کھانو ں کو جنوبی ایشیاء بھر میں بہترین قرار دیدیا

مبئیبھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے کراچی کے ’کھانوں‘ کو پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دیدیا۔

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ متعدد بار پاکستان آچکی ہیں اور ان کا زیادہ تر وقت لاہور میں گزرتا ہے لیکن کبھی کبھار اداکارہ کراچی میں اپنے دوستوں کے گھر بھی رک جاتی ہیں

 بالخصوص علی عظمت سے تو پوجا بھٹ کی خاص دوستی ہے اور جب بھی پاکستان آتی ہیں تو علی عظمت سے ضرور ملاقات ہوتی ہے۔

بھارتی اداکارہ ویسے تو دنیا بھر میں گھومتی رہتی ہیں تاہم انہیں کراچی کے کھانے اس قدر پسند آئے کہ انہوں نے کراچی کے کھانوں کو پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دے دیا۔

مائیکرو بلاگننگ سائٹ ٹوئٹر پر پوجا بھٹ کے ایک مداح نے لکھا کہ بغیر کسی تنازع کہ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ کراچی کھانوں کے معاملے میں پورے پاکستان کا چیمپیئن ہے لہذا اس پر بحث نہ کی جائے، اس بات پر پروڈیوسر فیصل رفیع نے کہا کہ کراچی کے کھانے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں لاجواب ہیں۔

فیصل رفیع کی اس بات پر بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ پورے جنوبی ایشیا میں کراچی کے کھانے بہترین ہیں۔