واشنگٹن:امریکہ نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی انٹیلی جنس رپورٹ جلد سامنے لانے کا اعلان کر دیا۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انصاف کے لئے امریکی رپورٹ اہم ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ صحافی کی موت سے متعلق رپورٹ اجرا کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن جلد سعودی شاہ سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کریں گے۔
امریکی اخبار کیلئے کام کرنے والے جمال خشوگی کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا جبکہ الزام ترکی حکومت پر ڈالنے کی کوشش کی گئی تھی جس کا ترکی حکومت نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سعودی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔
معاملے پر امریکی انٹیلی جنس نے تفصیلی رپورٹ تیارکی ہے جس کا جلد اجراء متوقع ہے۔