چین نے کورونا کے خلاف مقامی طورپرتیار کی گئی مزید 2 ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مزید 2 ویکسین کے استعمال کی اجازت چائنا نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایک بیان میں دی گئی جس کے بعد چین میں کورونا کے خلاف استعمال کی جانے والی ویکسینز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
چین میں تیارکی گئی ویکسینزکی خاص بات یہ ہےکہ انہیں فائزر اورموڈرنا کی ویکسینز کے مقابلے میں عام فریزرز میں رکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب چین نے اب تک مغربی ممالک میں بننے والی کسی بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت نہیں دی ہے۔