حریم شاہ بلاول بھٹو کو دل دے بیٹھیں

حریم شاہ پہلے بھی چیئرمین پیپلزپارٹی کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے چکی ہیں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی بلاول بھٹو سے اظہار محبت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے محبت کا اظہار کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

 

انسٹاگرام پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو میں ٹک ٹاکر کی جانب سے پاکستانی گلوکار شان خان کا مقبول ترین گانا ’ہم تمہاری راہ دیکھیں گے صنم، تم چلے آو پہاڑوں کی قسم‘ گن گنا رہی ہیں۔

 

 

حریم شاہ گانے کے ساتھ ساتھ رقص کے جوہر بھی دکھا رہی ہیں اور اپنے موبائل فون پر بلاول بھٹو زرداری کی تصویر بھی بار بار کیمرے کی جانب دکھا رہی ہیں۔

واضح رہے ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک پریس کانفرنس میں بھی چیئرمین پیپلزپارٹی کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے چکی ہیں۔