ریاض: سعودی ماہر فلکیات نے رواں سال سعودی عرب میں پہلا روزہ 13اپریل اور عیدالفطر 13مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، رواں سال سعودی عرب میں رمضان المبارک 30روزوں پر مشتمل ہو گا۔
سعودی مےڈےا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات پروفیسر عبداللہ المسند جامعہ القصیم میں تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں اور انہوں نے چاند کے مطالعے اور حساب کتاب کے بعد پیش گوئی کی اور انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال 29 شعبان المعظم کو چاند سورج سے 26منٹ قبل غروب ہوگا ۔
پروفیسر کے مطابق اس دن منگل کار وز اورشمسی کیلنڈر کی 13اپریل تاریخ ہو گی،انہوں نے مزید بتایا کہ 29رمضان المبارک کے روز چاند کا غروب سورج سے 12منٹ قبل ہونے کا امکان ہے، اس کے بعد چاند اور سورج کا ملاب رات 10بجے ممکن ہو سکے گا تاہم چاند نظر آنے کا امکان نہیں لہذا رمضان المبارک 30دن کا ہو سکتا ہے۔