پشاور (خبرنگار)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
آئین کے آرٹیکل 109 کے شق (اے) کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس یکم مارچ بروز پیر کو بوقت 2 بجے خیبرپختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ واقع خیبر روڈ پشاور کینٹ میں طلب کرلیا ہے.۔
اجلا س میں ن لیگ کے نومنتخب رکن اسمبلی اختیارولی کی حلف برداری کابھی امکان ہے جبکہ ایک قراردادکے ذریعہ اسمبلی ہال سینٹ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔