قدرتی طور پر مٹر برابر سب سے چھوٹے سائز ناریل

ناریل ہم سب کو ہی بے حد پسند ہوں گے اور اس کا پانی بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ قدرتی طور پر ایک مٹر سے تھوڑے بڑے سائز کا ناریل بھی پایا جاتا ہے؟

جنوبی امریکا کے ملک چلی میں ایک خاص قسم کا پھل پایا جاتا ہے جس کا نام 'کوکیٹوس' ہے اور یہ ایک عام ناریل کی ہی طرح دکھتا ہے بس فرق اتنا ہے کہ یہ سائز میں بے حد چھوٹا ہے۔

یہ کوکیٹوس بالکل ناریل کی ہی طرح باہر سے بھورے اور اندر سے سفید ہوتے ہیں جب کہ اس کا ذائقہ بھی بلکل ناریل جیسا ہی ہے۔

اس چھوٹے ناریل کو چلی کے لوگ وائن اور سیرپ بنانے میں استعمال کرتے ہیں جب کہ اسے متعدد میٹھوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

کوکیٹوس کو مکمل پکنے میں 50 سال تک کا عرصہ لگتا ہے جب کہ انہیں کاشت کے بعد ایک صدی یا اس سے زائد تک کا رکھا جا سکتا ہے۔