نئی دہلی: بھارتی میڈیا ابھی نندن کے خیالات اس کی اپنی زبانی دیکھ کر بوکھلا گیا۔
بھارتی چینلز اپنے عوام کو ابھی نندن کی ویڈیو فارورڈ نہ کرنے کی درخواستیں کرتے رہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بیانیے کی جنگ میں مات کھانے کے بعد بھارتی چینلز کی حقائق روکنے کی یہ کوشش بھی ناکام ہوئی۔
27 فروری کے سارے حقائق آج دنیا جان چکی مان چکی۔ابھی نندن کا بیان بھی ریکارڈ کا حصہ بن چکا۔انڈین میڈیا پر ہاتھ جوڑ کر بے سود اپیل کی جاتی رہی۔
انڈین اینکر اور تجزیہ کاروں نے دہائی دیتے ہوے کہا دیش واسیوں سے بنتی ہے اسے فارورڈ نہ کریں۔ ڈیلیٹ کریں۔ہم بھارتیوں کو ویڈیو آگے فارورڈ کر کے پاکستانی بیانیے کو آگے نہیں بڑھنے دینا۔