پشاو:خیبرپختونخوا میں 8ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز نے کورونا کی ویکسی نیشن کرالی،تفصیل کے مطابق خیبرپختونخوا میں طبی عملے کو کورونا وائرس سے بچا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 8ہزار 220ورکروں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2128 ورکرز کو ویکسین دی گئی۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر طبی عملے کے 3566اہلکاروں کو ویکسین دی گئی ہے۔
سوات میں اب تک 1102، ایبٹ آباد میں 778اور مردان میں 485 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔ کوہاٹ کے 255، نوشہرہ کے 258 اور ہری پور کے 290، صوابی کے 237ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اب تک 700سے زائد طبی عملے کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی ہے جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 1200 سے زائد ہیلتھ ورکروں کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرے،صوبہ کے تمام اضلاع سمیت قبائلی ضلعوں باجوڑ، کوہستان، اورکزئی اور مہمند میں بھی صحت عملے کی کورونا سے بچا کی ویکسینیشن کی جاری ہے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق کورونا سے بچا ؤکی ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور 60 سال سے زائد عمر کے برزگ افراد کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے۔