بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے خواہش پوری کر لی

خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے والدین اور بھائی اکشت کے گھر کی تعمیر نو کر لی۔

بالی وڈاداکار ہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر گھر کی تعمیر نو اور بعد کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک گھر کی تعمیر نو کروا رہی ہیں جہاں ان کا بھائی اکشت اپنی اہلیہ ریتو کے ساتھ رہائش پزیر ہو گا۔

 

اداکارہ نے اب ٹوئٹر پر گھر کے کمروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ریتو (بھابی) اور میں نے ہمارے والدین کے ممبئی کے گھر کی تعمیر نو پر کام کیا ہے۔

 

کنگنا نے ٹوئٹ میں لکھاکہ میرے والدین کس طرح ترجیح دیتے تھے اور وہ کیا چاہتی ہیں، اس پر ساتھ مل کر کام کرنا خوشی کا باعث ہے،کنگنا نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ امید ہے یہ ان لوگوں کو متاثر کرے گا جو گھر کی آرائش میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

اس سے قبل کنگنا نے ٹوئٹر پر بالکونی ٹرانسفورمیشن کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگنا اور ان کی بھابھی ریتو نے مہارت کے ساتھ چھوٹی سی بالکونی کو خوبصورت سٹنگ ایریا میں تبدیل کر دیا ہے۔