ڈیرہ اسماعیل خان:وائلڈلائف پارک میں موجودپاڑاہرن کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
محکمہ وائلڈلائف پارک میں موجودپاڑاہرن کے اس ہفتے تین بچے پیداہوئے ہیں جن کو دیکھنے کے لیے لوگ دوردراز سے وائلڈلائف پارک کا رخ کررہے ہیں۔
محکمہ وائلڈلائف کے ڈی ایف اوخان ملوک خان نے خوشی کے اس موقع پرکہاہے کہ جنگلی حیات کی افزائش نسل ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
پاڑاہرن کے ہاں نئے مہمانوں کی آمدسے یقینامحکمہ وائلڈلائف پارک کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔