پاکستانی ایشوریہ رائے کو فلموں میں کام کرنیکی پیشکش

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے مشابہت رکھنے والی پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران نے دعویٰ کیا ہےکہ انہیں پاکستانی فلمسازوں کی جانب سے فلموں کی آفرز  ہوئی ہیں۔

خیال رہےکہ سوشل میڈیا پر  پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر اور ویڈیوز  وائرل ہورہی ہیں جس کی وجہ ان کی بالی وڈ اداکارہ ایشوریا سے مشابہت ہے۔

ایشوریا رائے سے مشابہت اور اس حوالے سے پاکستان اور بھارتی ذرائع ابلاغ میں خبریں سامنے آنےکے بعد آمنہ عمران کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے اور  وہ اچانک مشہور ہوتی جارہی ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق پاکستانی بلاگر آمنہ عمران امریکا میں رہائش پذیر ہیں اور میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ عمران نے دعویٰ کیا کہ ان سے بعض پاکستانی فلمسازوں نے رابطہ کیا ہے اور انہیں فلموں کی پیشکش بھی ہوئی ہیں۔

آمنہ عمران کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں اور انہیں اچانک شہرت ملنے اور لوگوں کے بے پناہ پیار اور توجہ سے خوشی ملی ہے۔