اورپاوری اب شادیوں میں بھی۔۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والا ٹرینڈ  ’پاوری ہو رہی‘ ہے اب شادیوں میں بھی پہنچ گیا ہے۔

حال ہی میں ایک پاکستانی شادی کی تقریب کے موقع پر لڑکیوں کی جانب سے ’پارری ہو رہی‘ گانے پر رقص کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی کی تقریب میں لڑکیاں سن گلاسز لگائے ’پارری ہو رہی ہے‘ گانے پر ڈانس کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےاس ویڈیو پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر انفلوئنسر دنانیر مبین کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس پر بھارتی یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے گانا بھی تیار کیا تھا۔

دنانیر مبین کی یہ ویڈیو نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اتنی مقبول ہوئی تھی کہ متعدد برانڈز اور کمپنیز نے تشہری مہم میں اس ٹرینڈ کا سہارا لیا تھا۔