خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب رکن اختیار ولی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے پی کے 63 نوشہرہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن جیتنے والے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے نو منتخب رکن اسمبلی سے حلف لیا۔
حلف برداری خیبر پختونخوا اسمبلی حال پشاور میں جاری اجلاس میں ہوئی۔
واضح رہے کہ اختیار ولی خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے میاں جمشید کی وفات پر خالی ہونے والی نشست پر حالیہ ضمنی الیکشن میں واضح برتری سے انتخاب جیت کرصوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔اختیار ولی کے رکن صوبائی اسمبلی بننے پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 7 ہوگئی۔