ٹرمپ نے 2024ء کا صدارتی الیکشن لڑنیکا اشارہ دیدیا

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ٹرمپ نے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔،2024کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ری  پبلکن کوپہلے سے زیادہ مضبوط اورمنظم کیا جائے گا، ان کا کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں،نئی پارٹی بنانے سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں۔

عالمی  میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کو چرایا گیا ہے۔

 فی الحال وائٹ ہاؤس کی دوڑ ہارگیا لیکن انہیں اگلی بارشکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں صدارت سے سبکدوشی اور جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ سابق امریکی صدر کی پہلی باقاعدہ  عوامی تقریر اور سیاسی سرگرمی ہوگی۔